لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں آخری لیگ میچز آج کھیلے جائیں گے۔نئے شیڈول کے مطابق آج پندرہ مارچ کو ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بوقت سہ پہر 2 بجے ہوگا ۔ میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شام سات بجے کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ سترہ مارچ کو پہلا سیمی فائنل (1 بمقابلہ 4) بوقت سہ پہر 2 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہورجبکہ دوسرا سیمی فائنل (2 بمقابلہ 3)بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائیگا ۔ فائنل اٹھارہ مارچ کو شام 7 بجے بمقام قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائیگا ۔