قدیمی سکوں‘ کرنسی نوٹوں‘ ڈاک ٹکٹوں کی نمائش 22 مارچ کو ہو گی

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور انڈس نومیسمیٹک سوسائٹی کے زیر اہتمام قدیمی سکوں ،کرنسی نوٹوں اور ڈاک ٹکٹوں کی نویں سالانہ دو روزہ نمائش 22مارچ سے 23مارچ کو گریس ہوٹل میں منعقد ہو گی ۔لاہور انڈس نومیسمیٹک سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ساجد محمود کا کہنا ہے کہ نمائش کے انعقاد کا مقصد عوام کو قدیمی سکوں ،کرنسی نوٹوں اور ڈاک ٹکٹوںکے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ اس مشغلے کی ترویج ہے ۔اس نمائش سے قدیمی سکے ،کرنسی نوٹ اور ڈاک ٹکٹیں اکھٹی کرنے والوں کو معلومات کے تبادلے کا موقع ملے گا اور نئی نسل مثبت مشاغل کی جانب راغب ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں ملک بھر سے قدیمی سکے ،کرنسی نوٹ اور ڈاک ٹکٹیں اکھٹا کرنے کے شوقین حضرات نہ صرف شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی لیکچر بھی دیں گے۔ نمائش میں لوگوں کو ریگولر نوٹوں اور سکوں کے علاوہ یادگاری نوٹ اور سکے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ اس نمائش سے نوجوان نسل کو سکوں، نوٹوں اور ڈاک ٹکٹ کی پاکستانی تاریخ کے بارے میں معلومات ملیں گی۔ نمائش صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن