انقرہ (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات میں شامی علاقے ادلیب کی صورتحال پر غور کیا گیا ہے۔ ترک صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردی بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے و الی ٹیلی فونک گفتگو میں شامی علاقے ادلیب کی صورتحال سمیت 5مارچ کو روسی دارالحکومت ماسکو میں ادلیب کے معاملے پر طے پانے والے پروٹوکول کے دائرہ کار میں مطابقت قائم ہونے والے معاملات کے حوالے سے پیش رفت پر غور کیا گیا ہے۔