کرونا وائرس ایمرجنسی ، ضلع بھر میں عوامی اجتماعات کیلئے جاری این او سی منسوخ

Mar 15, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کرونا وائرس ایمرجنسی کے تناظر میں ضلع بھر میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات کیلئے جاری کئے گئے این او سی فوری طور پر منسوخ کردئے ہیں مجالس ، محافل نعت ، عرس ، سالانہ جلسہ ، کانفرنس جیسے اجتماعات ، سینماء ہال ، تھیٹر، جشن بہاراں ، کھلیوں ، میرج ہالز میں شادی کی تقاریب پر پابندی لگادی ہے ڈپٹی کمشنر نے عائد پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

مزیدخبریں