گندم کے آٹے کی ارزاں نرخوں پرفراہمی کیلئے 39سیل پوائنٹ قائم

کلرسیداں(نامہ نگار)ضلع بھر میں گندم کے آٹے کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیئے راولپنڈی شہر،تحصیل،مری کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،کلرسیداں اور گوجرخان میں 39سیلز پوائنٹ قائم کیئے گئے ہیں راولپنڈی شہر میں 32سیلز پوائنٹ قائم کر دہیئے گئے ہیں جبکہ گوجرخان میں تین کلرسیداں،کہوٹہ اور مری میں ایک ایک سیلز پوائنٹ قائم کیا گیا ہے جہاں روانہ آٹھ ہزار گندم کے آٹے کے بیگ دستیاب ہیں راولپنڈی کے مضافات میں چکری میں سلیز پوائنٹ قائم کیا گیا ہے جہاں روانہ بیس کلو کے دوسو بیگ دستیاب ہیں تحصیل گوجرخان میں گوجرخان شہر،دولتالہ اور مندرہ کے سیلز پوائنٹ پر بیس کلو آٹے کے دو دو سو بیگ دستیاب ہوں گے جبکہ کہوٹہ اور کلرسیداں میں ایک ایک سیلز پوائنٹ پر روانہ دو دو سو بیگ دستیاب ہیں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شیخ محمد سعید نے ایک بیان میں کہا کہ ضلع راولپنڈی میں کہیں بھی گندم کی کوئی قلت نہیں ہے فلور ملز ایسوسی ایشن عوامی مفاد میں حکومت سے بھر پور تعاون کر رہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ملز مالکان تمام سیلز پوائنٹ پر سرکاری نرخ 808روپے کی بجائے کم 800سو روپے میں بیس کلو کا تھیلہ فروخت کیا جارہا ہے عوام اطمینان رکھیں آٹے کی قلت ہوگی نہ ہی اس کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن