راولپنڈی (جنرل رپورٹر)کرونا وائرس سے بچاو کے لیے حکومتی فیصلوں کی روشنی میں تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے اعلان کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے بچوں کے ساتھ آبائی علاقوں کا رخ کرلیا ہے،اندرون ملک سفر کرنے والوں کے ٹرانسپورٹ اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر رش کے باعث ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانے اضافے کردئیے ہیں، فیض آباد بس اسٹینڈ، پیرودہائی بس ٹرمینل اور سواں بس ٹرمینل سمیت پشاور روڈ اور موٹروے کے اردگرد قائم بس اڈوں پر معمول سے ہٹ کر رش رہا،چھٹیوں کے بعد پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں میں روانگی کی وجہ سے جڑواں شہروں کی شاہراہوں پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی تعداد بھی کم ہوچکی ہے۔