کراچی (این این آئی) کراچی کی مقامی عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما سردار نبیل گبول کی ضمانت میں توثیق کردی ہے ۔ہفتہ کو رہنما پیپلز پارٹی نبیل گبول اپنے خلاف مقدمے میں سٹی کورٹ پہنچے،نبیل گبول کے خلاف ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔نبیل گبول پر چیئرمین فشریز کوآپریٹو سوسائٹی کے گھر میں زبردستی داخل ہونے اور ملازمین پر تشدد کا الزام ہے،نبیل گبول کے خلاف چیئرمین فشریز کوآپریٹو سوسائٹی حافظ عبدالبر کے چوکیدار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ نبیل گبول،فیروز علی و دیگر کے خلاف درج کیا گیا تھا۔