کرونا وائرس سے بچا وٗکیلئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ہیں، ثروت اعجاز قادری

Mar 15, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے
بچائو کیلئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ہیں ،عوام کی جانوں کا تحفظ اولین فرض ہونا چاہیے ،سیاست اور مفادات سے بالاتر ہوکر ہمیں کرونا وائرس کو شکست دینا ہوگی ،اسلامی احکامات اور نماز کی پابندی کرنیوالوں پر کرونا وائرس اثر نہں کریگا ،حکومتی اور ہیلتھ کے اداروں کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوا جائے ،اللہ عزوجل کی بارگاہ میں توبہ استغفار اور اس کروناوباء سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں ،اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے رضا کار کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں ،کرونا وائرس علامات فلو ،کھانسی کی شدت اور ناک سے خون بہنے جیسے عمل پر فوری کرونا کا ٹیسٹ کرایا جائے ،حکومت نے کرونا وائرس ٹیسٹ عوام کیلئے فری رکھیں ہیں ،پاکستان کے عوام کرونا سے خائف نہیں ہیں میڈیا بھی اس طرح کی تشہیر نہ کرئے جس سے خوف کی فضاء قائم ہو ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سجاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عالمی وباء کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کو تیز کرنا ہوگا ۔،علماء

مزیدخبریں