گوجرخان(نامہ نگار)ینگ ویلفیئرسوسائٹی محلہ حافظ آباد کے زیر انتظام فالکن ماڈل سکول میں فری آئی کیمپ لگایا گیا۔ فری آئی کیمپ کو سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ خلیل ملک برطانیہ اور چوہدری شہزاد برطانیہ نے سپانسر کیا جبکہ سوسائٹی کے ممبر مجلس عاملہ ملک افتخار برطانیہ نے خصوصی تعاون کیا۔ فری آئی کیمپ راجہ قاسم صغیر بھٹی،ضیاء رشید قریشی،راجہ فیصل،توقیر مغل، راجہ عثمان علی، حافظ احسان، ملک فیضان، ملک راحیل،خرم شہزاد، سعد،ملک جواد ملک اختر،سید بوبی شاہ، راجہ آصف علی، جبران،راجہ مانی، ہمایوں قریشی، عباس وارثی، راجہ فیضان بھٹی، رضوان حنیف اور سوسائٹی کے دیگر عہدے داروں کی نگرانی میں قائم کیا گیا۔کیمپ کے دوران 600 سے زائد افراد کا فری چیک آپ 255 افراد کو فری عینکیں اور دوائی 86 افراد کا فری آپریشن کیا گیا۔ کیمپ صبح آٹھ بجے سے شب نو بجے تک قائم رہا اور دن بھر سماجی و سیاسی شخصیات کیمپ میں دورہ کرتی رہیں رہی کیمپ کا دورہ کرنے والی شخصیات میں خرم پرویز راجہ، افتخار احمد وارثی، راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈوکیٹ، راجہ اے ڈی خان، رشید قریشی، ریاض احمد قریشی برطانیہ، راجہ سہیل کیانی، شیخ غلام قمر، مرزا وقاص اکبر، سعادت نومی بٹ،ملک حماد جاوید چوہدری ضیافت،رمضان مرزا ایڈووکیٹ ، ثاقب علی بیگ، زاہدشفیق قریشی،قدیرخان،خان لیاقت،مرزااسد،جاوید مغل، چوہدری خالد محمود، چوہدری ساجد محمود ایڈووکیٹ اور دیگر احباب شامل تھے۔
گوجرخان،ینگ ویلفیئرسوسائٹی کے زیر انتظام فری آئی کیمپ کا انعقاد
Mar 15, 2020