چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب مون جے ان کے نام اپنے پیغام میں جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے تناظر میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے جنوبی کوریائی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی حکومت اور مختلف حلقوں نے چین میں وباءکی روک تھام اور کنٹرول کے لیے چین کے ساتھ اظہارہمدردی کرتے ہوئے امداد بھی فراہم کی ہے۔ مون جے ان نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی مشکلات جنوبی کوریا کی مشکلات ہیں۔ شی جن پنگ نے کہا کہ وباءکی کوئی سرحد نہیں ہے۔دنیا کے تمام ممالک ایک مشترکہ معاشرہ ہیں، چینی حکومت اور چینی عوام مشکل کی اس گھڑی میں جنوبی کوریا کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، چین اپنی صلاحیت کے مطابق جنوبی کوریا کو امداد کی فراہمی جاری رکھے گا۔
شی جن پنگ کا جنوبی کوریائی ہم منصب کے ساتھ اظہار ہمدردی
Mar 15, 2020 | 12:40