117 ویں ایم پی بھنڈارا میموریل مری بروری پولو کپ 2021 ء ٹورنامنٹ

Mar 15, 2021

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) 117 ویں ایم پی بھنڈارا میموریل مری بروری پولو کپ 2021 ء ٹورنامنٹ کا فائنل ریس کورس پولو گراونڈ میں آرمی سروس کور اقبال کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد آدھے گول سے جیت لیا پی اے ایف اور آرمی سروس کور کے درمیان فائنل دیکھنے کیلئے غیر ملکی سفارت کاروں سمیت فوجی و سول افسران فیملز کے ساتھ ریس کورس راولپنڈی کے سرسبزو شاداب پولو گراونڈ میں موجود تھے 117ویں ایم پی بھنڈارا مری بروری پولو کپ کا فائنل پاکستان ائیرفورس اور پاکستان آرمی سروسز کور اقبال کی ٹیموں کے درمیان اتوار کی سہہ پہر چار بجے شروع ہوا پاکستان میں سویڈن کے ہائی کمشنر ہینرس پرسن مہمان خصوصی تھے جبکہ غیر ملکی سفارت کاروں سمیت کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمدمحمود ، آر پی او راولپنڈی عمران احمر سمیت فوجی و سول افسران نے فائنل میچ دیکھا117 ویں ایم پی بھنڈارا میموریل مری بروری پولو کپ 2021 ء ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سبک رفتارگھوڑوں پر ماہر کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا  آرمی سروسز کور اقبال کی ٹیم نے فائنل آدھے گول سے جیت لیا آرمی سروس کور اقبال کی ٹیم نے ساڑے چھ گول اور پاکستان ائیرفورس کی ٹیم نے چھ گول سکور کئے سویڈن کے ہائی کمشنرہینرس پرسن نے ریس کورس پولو گرائونڈ میں دیگر مہمان شخصیات کے ہمراہ فاتح ٹیم کو وننگ ٹرافی دی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے، کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے فائنل میں آرمی سروس کور اقبال کی فاتح ٹیم رافع عباسی ، ابراہیم خلیل ، کرنل توصیف اور کرنل عثمان پر مشتمل تھی سی ای او مری بروری اسفن یار بھنڈارا نے کہا کہ مری بروری پولو کپ کا آغاز1904 ء میں ہواتھا آج یہ ہمیں اعزاز حاصل ہوا ہے کہ 117ویں ایم پی بھنڈارا مری بروری پولوکپ کے فائنل کی میزبانی کررہے ہیں کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتالوں میں مریض کم ہوں گے پرائیویٹ سیکٹر سے بھی کمپنیوںکو دیگر کھیلوں کیلئے آگے آنا چاہئے تاکہ صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ مل سکے پولو کپ دیکھنے کیلئے آئے شائقین نے کہا کہ کوروناوائرس کے ماحول کے بعد پولو کا میچ دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے ایسی صحتمندانہ سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں۔

مزیدخبریں