کلر سیداں ،سوموار بازار کو غیر قانونی قرار دینے کے باوجود انعقاد کی شکایات

Mar 15, 2021

کلر سیداں (نامہ نگار)کلر سیداں میں انتظامیہ کی جانب سے سوموار بازار کو غیر قانونی قرار دینے کے باوجود اس کے انعقاد اور بھتہ خوری کی شکایات ۔ مسمی خرم شہزاد ولد محمد اکرم سکنہ تل خالصہ نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے 2017 میں کلر سیداں میں قائم کی جانے والی منڈی مویشیاں کو ختم کر دیا گیا تھا مگر اس کے باوجود منڈی مویشیاں کے نام پر سبزی و فروٹ فروخت کرنے والے غریب دیہاڑی دار دکانداروں سے ہر پیر کے روز پرچی کے نام پر مبلغ پانچ سو روپے فی ٹھیہ وصول کیا جارہا ہے جبکہ سالانہ بیس ہزار روپے بطور ایڈوانس طلب کئے جاتے ہیں۔مسمی اشتیاق کیانی اس بھتہ خوری میں ملوث ہے۔چیف آفیسر کلر سیداں سے رابطہ پر معلوم ہوا کہ اشتیاق کیانی نامی اہلکار کا تعلق ایم سی سے نہیں۔ادھر مقامی شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،صوبا ئی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں