خریف کے شروع میں پانی کی 30سے 35فیصد قلت کا امکان

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) فصل خریف کے شروع میں پانی کی 30سے 35فیصد تک قلت ہوسکتی ہے۔ ارسا ذرائع کا کہنا ہے کہ خریف میں دستیاب پانی کے تخمینوں کی تیاری کیلئے ارسا ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس 25مارچ کو متوقع ہے جس میں چاروں صوبوں کے محکمہ آبپاشی کے نمائندے شریک ہوں گے۔ خریف سیزن کی بڑی فصلوں میں کپاس‘ چاول‘ مکئی اور گنا شامل ہیں۔ آبی ذخائر میں دستیاب پانی کی مقدار کافی کم ہے۔ پانی کی دستیابی بڑی حد تک زیادہ بارش اور زیادہ برف پگھلنے پر منحصر ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن