پیر نورالحق قادری کی شیخ الازھر ڈاکٹر سید احمد طیب سے ملاقات،اسلاموفوبیا پر گفتگو

Mar 15, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری نے شیخ الازھر ڈاکٹر سید احمد طیب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے خصوصی پیغام بھی پہنچایا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اسلاموفوبیا کے بڑھتے ھوتے منفی اثرات کے علمی اور فکری جواب کیلئے  جامعہ ازھر کے ممکنہ کردار پر بات کی گئی۔مختلف مغربی ممالک میں آزادی اظہار رائے کے نام پر گستاخانہ اقدامات اور مسلمانوں کی دل آزادی پر بین الاقوامی عدالت میں قانونی جنگ لڑنے پر پاکستان کی طرف سے ہر قسم تعاون کی پیش کش کی گئی ، شیخ الازھر کی قیادت میں مختلف مذاہب کے مذھبی رہنماوں سے بھی رابطہ کرنے اور پاکستان کے اس سلسلے میں کرادر پر بات کی گئی ،شیخ الازہر نے اس سلسلے میں عمران خان کے اسلامی ممالک کے سربراہان کو خط اور دیگر اقدامات کو سراہا۔

مزیدخبریں