اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عورت مارچ کے موقع پر بینرز اور گستاخانہ نعروں کی تحقیقات کی جا رھی ہیں،اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان عاشقان رسولؐ کا ملک ہے یہاں پر گستاخی رسول کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی،مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر جاری شدہ مواد کی حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اس میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کر کے مقدمات دائر کریں گے،عورت مارچ کے بینرز کو فوٹو شاپ کر کے نشر کرنے والے عناصر کو بھی سزا ملے گی۔