پیپلزپارٹی کاکیمرہ اسکینڈل سے  متعلق ثبوتوں کو ضائع کیا جانیکا خدشہ 

 اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی نے کیمرہ اسکینڈل کے تناظر میں پارلیمان کی ڈس انفیکشن کے نام پر دو دن کے لئے بندش پر سوال اٹھادئیے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ خدشہ ہے ڈس انفیکشن کے نام پر پارلیمنٹ کو بند کرکے کیمرہ اسکینڈل سے متعلق ثبوتوں کو ضائع کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کو بند کرکے کیمروں کی تنصیب کرنے والوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو ضائع کیا جاسکتا ہے، سینیٹ میں پولنگ کے دن ووٹرز کی شناخت کے لئے خفیہ کیمروں کی تنصیب امریکا کے واٹرگیٹ سے بڑا اسکینڈل ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے تو کیمروں کی تنصیب کے ذمہ داران کو سامنے کیوں نہیں لایا جارہا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان سینیٹ ہال میں کیمروں کی تنصیب کرنے والوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن