خان گڑھ( خبر نگار) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے سینٹ الیکشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے طاقت کے بل بوتے پر اپوزیشن سے زبردستی چئیرمین سینٹ کی سیٹ چھین لی ہے ووٹوں کو غیرآئینی اقدام سے مسترد کیا جبکہ خفیہ کیمرے نصب کرانا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں زبردستی سے جگ ہنسائی ہوئی ہے اور سیدیوسف رضاگیلانی کی جیت کو ہار میں تبدیل کرکے دنیا بھر میں وقار، معیار اور ملکی گراف کو گرا دیا جو کہ افسوسناک امر ہے اور اس بے ایمانی کے برے اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری مہنگائی سے عوام تنگ ہیں آئے روز عوام بیروزگار جبکہ گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے جبکہ حکومت بنیادی مسائل سے توجہ ہٹا کر اپنی توانائی صرف اپوزیشن سے انتقام لینے اور گیم نمبر میں صرف کررہی ہے انہوں نے کہا عوام حکومتی اقتدار کے تین سالہ ادوار کی کارکردگی کی رپورٹ مانگ رہی ہے اور انتخابی وعدوں کی تکمیل کا مطالبہ کر رہی ہے مگر وزیراعظم اور انکی کابینہ کے پاس سوائے فلمی ڈائیلاگ کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ بھی نہیں۔ دریں اثناء ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان سے کسانوں اور شہریوں کے وفود نے ملاقات کی اور ضلع مظفرگڑھ میں گیس کی خودساختہ بندش اور نہروں میں پانی کی عدم فراہمی کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا جس پر نوابزادہ افتخار احمد خان نے گیس کی خودساختہ بندش اور ضلع مظفرگڑھ کی نہروں میں پانی کی عدم فراہمی پر قومی اسمبلی میں آواز اٹھانے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اس مسائل پر ایوان اسمبلی میں بھرپور طریقے سے ضلع مظفرگڑھ کی عوام کا مقدمہ لڑیں گے ۔
حکومت نے طاقت کے بل بوتے پر چئیرمین سینٹ کی سیٹ چھینی: نوابزادہ افتخار
Mar 15, 2021