مسلم لیگ ن مسلسل ناکامیوں کے بعد حواس کھو بیٹھی: صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

Mar 15, 2021

لاہور+کراچی (خصوصی نامہ نگار+نیوز رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل و جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے جاوید لطیف کے بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ مسلسل ناکامیوںکے بعداپنے ہوس وحواس کھوبیٹھی ہے اس لئے وہ پاکستان کے خلاف بیانات دے ر ہی ہے جو کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔ ان کے دل کے اندر پاکستان اور معزز اداروں کے خلاف جو نفرت موجود ہے‘ پاکستان کے محب وطن عوام ملک کی سالمیت اور قومی اداروں کے وقار کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) ماضی میں ملک کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکانے والوں کے انجام سے سبق حاصل کرے۔ نفرت کی اس آگ میں وہ خود جل کر خاک ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں