لانگ مارچ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کیلئے پی  ڈی ایم کا اجلاس کل ہو گا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں 26 مارچ کے لانگ مارچ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہنگامی اجلاس منگل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اس  بار اجلاس کی میزبانی مسلم لیگ (ن) کرے گی۔ اجلاس دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کریں گے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اجلاس میں شریک ہونگے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں شکست پر تمام جماعتیں اپنی اپنی رپورٹ پیش کریں گی۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں 7 ووٹ کیسے مسترد ہوئے‘ قائدین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین کو کم ووٹ ملنے پر بھی جے یو آئی کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ اجلاس میں 26 مارچ کے لانگ مارچ کی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...