اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم شعبان 16 مارچ کو جبکہ شب برات 29 مارچ کو ہوگی۔ شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزادکی زیرصدارت وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوا۔ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ، اس دوران ملک بھرسے شہادتیں جمع کی گئیں۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کے مطابق مطلع ابر آلود تھا اور پورے ملک میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔