سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے اتوار کو جنوبی کشمیر میں شوپیاں کے گائوں میں محاصرے اور تلاشی مہم کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے ۔ضلع شوپیاں میں انٹر نیٹ سروس منقطع کردی گئی ہے۔شمالی قصبہ سوپور میں گزشتہ روز نا معلوم افراد نے پولیس پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیاجس کے نتیجے میں 2ایس پی اووز زخمی ہوئے۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے ۔ ادھر ضلع پلوامہ کے گاوںگنا پورہ آڑچھ کا محاصرہ کیا گیا اور گائوں کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشیاں لیں گئیں۔حزب المجاہدین کے کمانڈر بمبار خان کی 20 ویں برسی مقبوضہ کشمیر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔عبد الحمید بٹ المعروف بمبار خان عرصہ 20 سال بارودی سرنگوں اور اپنی بے پناہ عسکری صلاحیتوں کے ذریعے بھارتی استعمار کو ناکوں چنے چبوانے والے سب سے زیادہ مطلوب کمانڈر رہے ہیں۔ بھارت میں توہین قران مجید پر مقبوضہ کشمیر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ یاد رہے دو روز قبل اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کا توہین امیز بیان سامنے آیا تھا۔کے پی آئی کے مطابق اس بیان کے خلاف بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمان سراپائے احتجاج ہیں۔ وسیم رضوی کے خلاف احتجاج سری نگر اور دوسرے علاقوں میں احتجاج کیا گیا پریس کالونی سری نگر میں بھی شہریوں نے جمع ہوکر وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کیا مقبوضہ کشمیر میںعلما کرام نے وسیم رضوی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار رہا ہے تاکہ مسلمانوں میں فتنہ و فساد کے بیج بوئے جا سکیں۔ مقبوضہ کشمیر میں9 حریت پسند نو جوانوں کو مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ان نوجوانوں میں سری نگر کے وسیم قدیر میر،شاہد خورشید،عرفان احمد صوفی ،بلال احمد بٹ،اورثاقب منظور ڈار بھی شامل ہیں۔