لاہور (سٹاف رپورٹر )ایمپیریل کراون کمیونیکیشن(پرائیویٹ) لمیٹڈ نے بین الاقوامی ادارے کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز کے لئے دو روزہ ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیااس تربیتی ورکشاپ کو سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ایس ایم ایز کی طرف سے زبردست ردعمل ملا۔ ورکشاپ کے دوران ، شرکا کو تربیت دی گئی کہ ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ کی کیمپینز کی ڈیزائنگ ، عملدرآمد اور مانیٹرنگ کو موثر طریقے سے سر انجام دینے کے لئے تفصیلی ٹریننگ دی گئی۔ ٹریننگ پروگرام میں ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز کے ملازمین اور سی ای او نے شرکت کی تعارفی تقریر میں سی ای او آئی سی سی ایل ابوبکر سلمان نے کہا کہ مہمان نوازی کے شعبے کو کوڈ 19 وبائی امراض کے سبب صحت کا خطرہ لاحق ہے۔ خاص طور پر مالی سال 2020-21 ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس اور ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز سمیت پاکستان میں مہمان نوازی کے شعبے کے مختلف گروہوں کے لئے ایک مشکل سال رہا ہے ، جس کے تحت بہت سی چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیاںکاروباری نظارے سے محروم ہوگئے ہیں۔حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیمیں اس شعبے کی بحالی میں مدد کے لئے سہولیات فراہم کررہی ہیں۔
ٹریول ٹورآپریٹرز کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ ورکشاپ
Mar 15, 2021