پی ڈی ایم کے بعد کرونا کو بھی شکست دینگے:تر جمان پنجاب حکومت 

لاہور( این این آئی)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ پی ڈی ایم کے بعد کرونا کو بھی شکست دینگے،چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تاریخی کامیابی جمہوریت کی فتح اور وفاق کے لیے نیک شگون ہے،پی ڈی ایم کورونا کی نئی لہر کے دوران لانگ مار چ کی ڈرامے بازی سے اجتناب کرے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی قسمت میں رونا اور ناکامی ہے، پی ڈی ایم والے ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں، ان کی تمام تدبیریں الٹ ہو جاتیں ہیں، حکومت کا اگلا ہدف مہنگائی اور کورونا کی وبا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو شکست دینے کے بعدمہنگا ئی اور کورونا کو بھی شکست دیں گے، وزیراعظم عمران خان ہی ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں، اپوزیشن مزید د و سا ل انتظارکرے انتخابا ت وقت مقررہ پر ہی ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...