کوئٹہ/اسلام آباد/کراچی (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا پی ڈی ایم کے مجوزہ رینٹل مارچ کے ساتھ ہی پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے ایک بار پھر استعفیٰ دینے کے بیان کو 24 گھنٹے گذر نے سے پہلے ہی بلاول زرداری نے استعفے نہ دینے کا بیان دیکر ’’ ویٹو‘‘ کردیا ہے ۔وہ اتوار کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کے اس ’’ویٹو نما‘‘ بیان کواب 16مارچ کو پی ڈی ایم کے ہونے والے سربراہی اجلاس میں ماضی کی طرح اب بھی بادل ناخواستہ صرف ’’گود‘‘ ہی لیا جائے گا، جبکہ پیپلز پارٹی اسی طرح پی ڈی ایم کو 2018ء کے دھاندلی کی پیداوار اسی قومی اسمبلی کے ٹرک کی بتی کے پیچھے 2023ء تک لگائے رکھے گی۔