فیرو زوالہ : 12جرائم پیشہ گرفتار‘اسلحہ‘منشیات برآمد

فیروزوالہ( نامہ نگار) فیروزوالہ پولیس نے رحمت کالونی ، کالا شاہ کاکو، رانا ٹائون کے علاقے میں سپیشل سرچ آپریشن کیا ۔ پولیس نے متعدد افراد کو بذریعہ بائیو میٹرک ڈیوائس چیک کیا اس دوران تین افراد جاوید، عاصم اور علی احمد سے نا جائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا پولیس نے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں اشتہاری ملزم کے بھائی ساجد کو حراست میں لے لیا ۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کے ایس ایچ او سردار محمد افضل ڈوگر کی نگرانی میں ہو میو سائیڈ سیل کے انچارج محمد افضال ڈوگر نے دیگر اہلکاروں کی مدد سے لاہو ر روڈ کی آبادی ملہو کے قریب قتل ہونے والے محکمہ سوئی گیس کے انسپکٹر منیر احمد اور اس کے دو ملازمین کو قتل کرنے والے دو ملزموں محسن اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...