منشیات کے دھندے میں موجود بڑے مگرمچھوں کی گرفتاری کا حکم

Mar 15, 2021

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر کی زیرصدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی،ڈی آئی جی سید محمد امین بخاری،سی ٹی او لاہور سید حماد عابد،ایس ایس پی انوسٹی گیشن، تمام ڈویژنل ایس پیز اور اے ایس پیز نے بھی شرکت کی۔ شہر بھر میں امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیااور کرونا ایس پیز عملدرآمد کیلئے حکومتی گائیڈ لائنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس محکمہ ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کیساتھ مل کر کرونا ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنائیگی۔اجلاس میں قبضہ گروپوں، منشیات فروشوں اور جواء خانوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں پیش رفت نیز کرائم کنٹرول کیلئے سٹریٹ کرائمز اور ہاٹ سپاٹ ایریاز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔غلام محمود ڈوگرنے ہدایت کی کہ چیک ڈس آنرز، فراڈ، دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کے کیسز کو ترجیح بنیادوں پر نمٹایا جائے۔نوجوان نسل کو نشے کے ناسور سے بچانے کیلئے منشیات کے دھندے میں موجود بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ قمار بازی کے اڈے دراصل تمام سماجی برائیوں اور جرائم کی نرسریاں ہیں، انہیں جڑسے اکھاڑ پھینکنا اشد ضروری ہے۔ انہوںنے خبردار کیا کہ منشیات فروشوں اور قمار بازوں کی پشت پناہی میں ملوث اہلکار پولیس فورس کا حصہ نہیں رہیں گے جبکہ تمام پولیس یونٹس میں الگ الگ ویلفیئرافسران تعینات کئے جائیں تاکہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے معاملات ترجیحی بنیادوں پر بروقت مکمل کئے جا سکیں۔ اہلکاروں کی میڈیکل انشورنس کیلئے بھی موثر میکنزم بنایا جائے۔

مزیدخبریں