مہنگائی مارچ حکومت کو گھر جانے پر مجبورکردے گا:مولانا صفی اللہ

Mar 15, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی ضلع لاہور کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن جامعہ سراج العلوم مسلم ٹاؤن میں ہوا، کنونشن سے خطاب میں صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا محمد صفی اللہ، مفتی عبدالحفیظ، قاری سعید احمد، حافظ غضنفر عزیز، حافظ نصیراحرار نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملت اسلامیہ پاکستان کی آواز بن چکی ہے، مولانا فضل الرحمن کی قیادت پر پوری اعتماد کرتی ہے، مہنگائی مارچ اس حکومت کو گھر جانے پر مجبور کردے گا، موجودہ سینٹ انتخابات نے اس نظام کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، جس کے بعد قوم کی آنکھیں کھل گئی ہیں، جمہوریت کے نام پر ملک پر آمریت مسلط ہے، ملک کی جڑیں کھوکھلی کی جارہی ہیں، مہنگائی بے روزگاری اور معاشی بد حالی نے قوم کی چیخیں نکلوادی ہیں، موجودہ نظام ڈھٹائی اور بے شرمی کی آخری حدود تک پہنچ چکا ہے، حکمران لوگوں کو دیانتداری کے بھاشن دیتے ہیں ہیں جبکہ خود کرپشن اور بددیانتی میں سرتا پا غرق ہیں۔

مزیدخبریں