اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی  تردید کر دی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ نامہ نگار) اوگرا نے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں کہا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اوگرا نے اس قسم کی کوئی سمری نہیں بھیجی۔ اس طرح کی خبروں سے پٹرولیم مصنوعات کی رسد و ترسیل میں مشکلات آتی ہیں اور عوام میں پریشانی پھیل جاتی ہے۔  اس سے قبل کہا گیا تھا کہ پٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں 6  روپے تک اضافے کا امکان  ہے اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...