عورت مارچ کے نام پرتماشے سے انکا ایجنڈا ثابت ہوگیا:مولانا عزیزالرحمن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوںنے کہا ہے کہ عورت مارچ کے نام پر لگائے جانے والے تماشے سے اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اس میں مارچ کے منتظمین اورشرکاء کاایجنڈکسی اورکاہے اوریہ غیرملکی آلہ کار ہیںجوپاکستانی معاشرہ کوابتر صورت حا ل سے دو چارکرناچاہتے ہیں۔مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر اور دیگر علماء کرام نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں فحاشی پھیلا کر مسلمانوں کو زیر کرنا چاہتی ہیں۔ شرم و حیاء اسلامی تہذیب و تمدّن کا طرہ امتیاز ہے۔ بیرونی قوتیں کچھ این جی اوز کے ذریعے پاکستان کے اسلامی تشخص پر حملہ آور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن