بوسیدہ نظام ریاست اورمعیشت  کیلئے بوجھ ہے: الطاف شاہد

Mar 15, 2021

مریدکے(نمائندہ نوائے وقت)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا سینٹ میں جیت کس کی ہوئی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ روایات اورجمہوریت کی شکست ہوگئی۔یوسف رضاگیلانی نے چندروزقبل اپنے ہاتھوں سے جوبویاتھا وہ کاٹ لیا۔بوسیدہ نظام ریاست اورمعیشت کیلئے بوجھ ہے،اس سے نجات کیلئے سنجیدہ قیادت منتخب کرنا ہوگی۔یہ نظام استحکام پاکستان کی راہ میں رکاوٹ ہے،عام انتخابات میں دھونس دھاندلی نہ ہو اس کیلئے اصلاحات کرناہوں گی۔

مزیدخبریں