تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والے میوزک کنسرٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جو اسلام آباد میں ہونے والے میوزک کنسرٹ کی تھی۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا گیا کہ کیا کورونا وائرس صرف تعلیمی اداروں میں ہے؟مہوش حیات نے اس ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ بہت سارے لوگوں کے ساتھ براہ راست میوزک کنسرٹ کا انعقاد ہونا بہت مایوس کن ہے جبکہ ہم ابھی بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے آزاد نہیں ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ کورونا وائرس کے خطرناک معاملات ایک بار پھر عروج پر ہیں اور اب ہمیں اس وبا کی تیسری لہر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ آئیے ایک ذمہ دار انسان بنیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔
This is very disappointing to be having live concerts with so many people while we are still not free of COVID. Cases are on the rise again and we are experiencing a deadly 3rd wave. Let's please act responsibly.???? Remember.. Jaan hai to jahaan hai ! https://t.co/3OQFBaoBdt
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) March 14, 2021