ہا لینڈ، کووڈ ۔19 کی پابندیوں کے خلاف احتجاج کر نے پر20افراد گرفتار

Mar 15, 2021 | 15:50

ویب ڈیسک

ہا لینڈ کے شہر دی ہیگ میں پولیس نے کورونا وائرس کےلاک ڈاﺅن کےنفاذ کے خلاف احتجاج کرنے پر کم از کم 20 افراد کوگرفتار کیا ہے۔ہالینڈ کی پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مالیویلڈ اور اس کے قرب و جوار میں ایک غیر اعلانیہ مظاہرے کے دوران پولیس نے 20 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنےکے لئے تیز دھارپانی کا استعمال بھی کیا ۔

مزیدخبریں