ہنگری کے سفیر بیلا فیزیکاس کی سیکرٹری سیاحت احسان بھٹہ سے ملاقات

Mar 15, 2021 | 17:58

ویب ڈیسک

ہنگری کے سفیر بیلا فیزیکاس نے سیکرٹری سیاحت احسان بھٹہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی. بیلا فیزیکاس نے وفد کے ہمراہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے محکمہ سیاحت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا. انہوں نے محکمہ سیاحت اور آرکیالوجی کی جانب سے ہنگری کے ماہرین کو 10 پینٹنگز محفوظ بنانے کی اجازت دینے کا خیر مقدم کیا.

محفوظ شدہ پینٹنگز اس وقت شاہی قلعہ میں سکھ گیلری میں رکھی گئ ہیں. وفد نے خصوصی طور پر سیکرٹری سیاحت احسان بھٹہ کی پنجاب میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے انتھک محنت کی تعریف کی. ملاقات کے دوران سیکرٹری سیاحت احسان بھٹہ نے ماہرین کو لاہور مکمل تعاون اور سہولیات کا یقین دلایا. ڈائریکٹر آرکیالوجی نے بھی ہنگرین سفیر اور حکومت کی جانب سے تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کے اقدامات کو سراہا. ملاقات کے اختتام پر وفود کے مابین سوینیئرز کا تبادلہ کیا گیا. اس دوران ڈی جی آرکیالوجی اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے.

مزیدخبریں