وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کورونا کی حالیہ لہر کے پیش نظر نئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدکرانے کی ہدایت

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا کی حالیہ لہر کے پیش نظر نئے  ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدکرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے۔متعلقہ حکام نئے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں۔عوام کی زندگیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہےـ انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کام مزید تیز کیا جائے۔ پولیس اور انتظامیہ  بازاروں  اورمارکیٹوں کی بندش کے حوالے سے مقررہ اوقات کی پابندی کر ا ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کا پورا احساس ہے۔کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے باعث ضروری اقدامات اٹھائے ہیں۔تاجربرادری عوام کی زندگیوں کو مقدم رکھے۔ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث مریضوں کے ساتھ ساتھ ا موات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر ہونے پر پابندیاں نرم کی جاسکتی ہیں۔تاجر برادری شہریوں کی صحت کے پیش نظر انسداد کورونا ایس او پیز کے حوالے سے  سے تعاون کرے۔شہریوں کا فرض ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔احتیاط سے کورونا سے بچا جا سکتا ہے اور اسی میں زندگی ہے۔عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...