وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے رمضان المبارک میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں 313 رمضان بازار لگائے جائیں گےـآٹے کا 10 کلو کا تھیلا رمضان بازاروں میں مارکیٹ پرائس سے 120 روپے سستا ملے گاـرمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے میں دستیاب ہو گاـ صرف سستے آٹے کی فراہمی پر پنجاب حکومت تقریبا 3 ارب 50 کروڑ روپے سبسڈی دے گی ـ رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گاـ خریدارو ں کی زندگیو ں کے تحفظ کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہو گاـرمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس لگائی جائیں گی ـ زرعی فیئر پرائس شاپس پر پھل اور سبزیاں 2018ء کے ریٹ کے مطابق صارفین کو دستیاب ہوں گی ـ دال چنا، بیسن ، کھجوراوردیگر اشیاء ضروریہ بھی رمضان بازارو ں میں 2018ء کے نرخوں پر ملیں گی ـرمضان بازاروں میں چینی 60 روپے فی کلو دستیاب ہو گی ـ گھی ، چکن اور انڈے مارکیٹ سے 10سے 15 روپے کم قیمت پر رمضان بازاروں میں ملیں گےـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مستقل بنیاد وں پر ریلیف دینے کے لئے سہولت بازاروں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گاـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سہولت بازاروں کے ذریعے اپنے عوام کو مصنوعی مہنگائی سے مستقل نجات دلاؤں گاـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے رمضان بازاروں کے انتظامات میں خصوصی بچت اور کفایت شعاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کے انتظامات کیلئے کم سے کم اخراجات کئے جائیں اور اس مد میں بچائی گئی رقم کو عوام کو مزید ریلیف دینے کیلئے خرچ کیا جائےـ غریب آدمی کو ہر صورت میں معاشی ریلیف دیں گے ـ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ رمضان بازار کا آغاز 25 شعبان سے کیا جائے ـ انہوں نے کہا کہ میں خود رمضان بازاروں کے دورے کروں گا ـ صوبائی وزراء اور سیکرٹریز بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے مشن میں رمضان بازاروں کے دورے کریں گےـ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت آج کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ـاجلاس میں رمضان پیکیج کے حوالے سے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کاجائزہ لیا گیا اور وزیر اعلی عثمان بزدار نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے رمضان پیکیج کی منظوری دی ـصوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال ،صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی ، صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک،چیف سیکرٹری ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز انڈسٹریز، زراعت، خوراک، لائیوسٹاک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ـ