ملتان ،خانیوال( خصوصی رپورٹر ،خبر نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سرگرم ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز ملتان ڈویڑن کی زیرنگرانی ماہنی سیال کبیروالا میں ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مار کر 1200 لٹر پاؤڈر ملا دودھ تلف کردیا ۔ جعلی دودھ تیار کرنے پر 35 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ملتان میں پاپڑ فیکٹری کو غیر معیاری اجزاء سے تیار محلول،ممنوعہ پاپڑ کھار کی ملاوٹ کرنے پر 30 ہزار، حسین آگاہی میں واقع بیکری کو ایکسپائرڈ فلیورز اور نان لیبل پاؤڈر کی ملاوٹ کرنے جبکہ فوڈ آئٹمز اور کچن میں حشرات کی بھرمار پر ریسٹورنٹ کو 20، 20 ہزار کے جرمانے کردیے گئے۔ اسی طرح مشروبات کی تیاری میں ایکسپائرڈ فلیورز کے استعمال پر سوڈا فیکٹری کو 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔
کولیکشن سنٹر پر چھاپہ ‘ 1200 لٹر پاؤڈر ملا دودھ تلف‘جرمانہ
Mar 15, 2022