لاہور (آئی ا ین پی ) لاہور سیشن کورٹ میں گلوکار و اداکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کردی۔ لاہور سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست پر جواب جمع کرادیا ہے۔علی ظفر نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ عدالت میشا شفیع کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کرے،میشا شفیع نے اس سے قبل بھی وڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست دی ۔ ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے وکلا کو بحث کیلئے 19 مارچ کو طلب کرلیا۔
علی ظفرکی میشا شفیع کی ویڈیولنک پر جرح کی درخواست مسترد کرنیکی استدعا
Mar 15, 2022