وہاڑی(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی شہزاد جعفری نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی اور محکمہ خوراک کی کوششوں کی وجہ سے اس وقت وہاڑی سمیت پورے پنجاب میں گندم کے وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیں اور ماہ رمضان میں بھی آٹا کا کوئی بحران نہیں آئیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلز پوائنٹ کا وزٹ کرنے کے موقع پرمقامی صحافیوں سے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر رانا امتیاز ، محمد خاں بھی موجود تھے۔