آل ملتان سنوکر ٹورنامنٹ اختتام پزیر ٗ محمد عرفان ونر ٗ نعمان عظیم رنر اپ

ملتان (جنرل رپورٹر)پندرہواں آل ملتان سنوکر ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا۔جس میں محمد عرفان ونر جبکہ نعمان عظیم نے رنراپ پوزیشن حاصل کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی تحصیل سپورٹس آفیسر عدنان نعیم، چوہدری حبیب الرحمن سنگھڑانے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنیوالی محمدفرحان کو 30ہزار انعام اور ٹرافی سے نوازا گیا دوسرے نمبر پر آنے والے نعمان عظیم کو 15ہزار بمعہ ٹرافی دی گئی جبکہ تیسری پوزیشن پر آنیوالے توصیف خان کو نقد رقم 5ہزار اور چوتھی پوزیشن پر آنے والے کھلاڑی شیخ خرم کو بھی 5ہزار انعام دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن