ملتان (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر رومان رئیس کا 2 سال کی بیٹی روہا کی صحت سے متلعق بیان سامنے آگیا۔رومان رئیس نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 'الحمداللہ روہا کی صحت بہتر ہورہی ہے ۔آپ سب کی دعائوں سے انشااللہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہوجائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ 'میں نے اپنی بیٹی کی خیریت کے لیے پیغامات، خبریں اورآرٹیکلز دیکھے ہیں اور میں اس کیلئے آپ سب کا شکریہ ادا نہیں کر سکتا۔