ملتان (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بیٹنگ کے بعد بولنگ کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ بابر اعظم نے مایہ ناز آسٹریلوی بولرز مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور کیمرون گرین کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے ہوم سیریز کو یادگار بنا دیا۔ تینوں آسٹریلوی بولرز تاحال سیریز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تاہم بابراعظم نے اتوار کے روز ایلکس کیری کی وکٹ حاصل کر کے سنچری بنانے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک بابراعظم نے 8 اوورز میں 7 کی اوسط سے رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے اور اب دوسرے میچ میں مجموعی طور پر 7 اوورز کروائے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بابراعظم کی بولنگ کے خوب چرچے ہو رہے ہیں اور انہیں بلے بازی کے بعد بولنگ میں سراہا جا رہا ہے۔ بعض صارفین نے تو پارٹ ٹائم بولر کی بجائے بابراعظم کو آل راؤنڈر قرار دیا ہے۔