فضل الرحمٰن کا ایجنڈا او آئی سی کانفرنس کیخلاف ، فسادیوں سے نمٹنا جانتے ہیں : فواد چودھری 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) مولانا فضل الرحمن کی جانب سے 23 مارچ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے اعلان پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ’پہلے ہی کہا تھا  فضل الرحمن کا اصل ایجنڈا او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا  15 سال بعد اسلامی وزرائے خارجہ کانفرنس کا اجلاس ان کو ہضم نہیں ہو رہا، اس لیے 23 مارچ کو اسلام آباد بلاک کرنا چاہتے ہیں جب پورا ملک یوم تشکر منا رہا ہو گا، ہم فسادیوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن