سیاسی، نظریاتی اختلافات اپنی جگہ ،کیچڑ اچھا لنا جا ئز نہیں ، مفتی تقی عثمانی 

اسلام آباد(خبر نگار) مذہبی سکالر مفتی تقی عثمانی نے ملک کے سیاسی منظر نامے پر جاری لفظی جنگ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے سیاسی اختلافات میں جس بری طرح اسلامی احکام و اقدار پامال ہورہی ہیں ان کا تصور کرکے ڈر لگتا ہے۔ یہ بیان اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد سے حکومت اور اپوزیشن اتحاد{ پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالے جانے کے بعد سامنے آیا ۔مفتی تقی عثمانی نے اپنی ٹوئٹ میں کسی کا نام لیے بغیر کہا اللہ تعالیٰ قرآن مجید کی سورۃ الحجرات میں فرماتا ہے ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑاؤ غیبت نہ کرو بدگمانی نہ کرو کسی دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو اور کسی کو نام بگاڑ کر نہ بلاؤ۔ سیاسی اور نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں تاہم یہ اس نہج تک نہیں پہنچنے چاہئیں کہ ایک دوسرے کو گالیاں دی جائیں یا تشدد کا راستہ اپنا لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تنقید کی بنیاد بھونڈی زبان نہیں بلکہ دلیل ہونی چاہیے ’خدارا سوچیں کہ ہم کہاں جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...