خاران (نامہ نگار ) سمالانی اور سنجرانی قبیلہ کے مابین تنازع کا تصفیہ ہوگیا ۔اس سلسلے میں سمالانی قوم کی نمائندگی ایلم اتحاد کے سرکردہ رہنما ملک عبدالقدوس میروانی نے کی جبکہ قوم سنجرانی کی طرف سے سیاسی و قبائلی رہنما میر محمد اسماعیل پیرکزئی نمائندگی کررہے تھے اس موقع پر سنجرانی قبیلہ کے معتبرین نے میر محمد اسماعیل پیرکزئی کی سربراہی میں سمالانی قبائل کے ہاں میڑھ کی اور دونوں قبائل آپس میں شیرو شکر ہوگئے اس موقع پر قمبرانی الہ زئی گرگناڑی قلندرانی میروانی سمالانی رودینی کے قبائلی معتبرین سمیت علاقائی معتبرین بھی موجود تھے۔اس موقع پر علی احمد قمبرانی سردار فضل سمالانی میر محمد اعظم مسکانزئی حاجی علی اکبر قمبرانی حاجی صالح محمد قلندرانی عبدالرشید سہر حاجی عبد النبی سنجرانی ثناء اللہ سنجرانی میر علی دوست مینگل عبد الغنی سنجرانی لیاقت علی سنجرانی محمد عیسی قمبرانی میر منیر احمد گرگناڑی ملک میر زاہد علی آلہ زئی حاجی شکراللہ سرگلزئی محمد حسن قمبرانی دیگر قبائلی رہنما بھی شریک تھے۔