ناقص حکومتی کارکردگی،تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے:شعیب الطاف

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)اپوزیشن کی جماعتوں کے قائدین بہتر حکمت عملی اور حکومت پر اس کے اپنے ساتھیوں کیے عدم اعتماد بے کی وجہ سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے جس کے لیے سلیکٹڈ حکومت کی ساڑھے تین سالہ ناقص کارکردگی سے پیدا ہونے والی بیروزگاری، مہنگائی اور بدامنی کی وجہ سے عوام کی کھلم کھلا اور بھرپور حمایت اپوزیشن اتحاد کے ساتھ ہے جس سے ثابت ہورہا ہے کہ نااہل حکومت ہفتوں نہیں اب چند دنوں کی مہمان ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ نے اپنے دفتر میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ وزراء اور وزیراعظم عمران خان اپنی یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دے کر ملک میں انتشار اور انارکی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ اس کے برعکس اپوزیشن راہنما آئینی و قانونی و جمہوری راستہ اختیار کرتے ہوئے حالات کو خراب اور بدتر ہونے سے بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اس لیے مسلم لیگ ن کے کارکنان حوصلہ اور صبر و تحمل سے کام لیں اور موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے گھر جانے کا انتظار کریں۔  

ای پیپر دی نیشن