گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ پانچ دریائوں کی دھرتی پنجاب عظیم ثقافتی روایات ‘ تہذیب و تمدن ‘ صو فی لٹریچر اور انتہائی خوب صورت اور بے مثال ثقافتی ورثہ کی امین ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہرسال 14 مارچ "پنجاب کلچر ڈے " کے طورپر منانے کامقصد اس ثقافتی ورثے کو فروغ دینا اور بالخصوص نوجوان نسل کو پنجاب کے ثقافتی رنگوں سے روشناس کرانا اور پنجابی کلچر سے پیار بڑھانے کی رغبت دلانا ہے انہوںنے ان خیالات کا اظہار "پنجاب کلچر ڈے " کی مناسبت سے منعقدہ مختلف ثقافتی پروگراموں کے دوران کیا۔ انہوںنے بتایاکہ پنجابی ہونا اور اپنی ماں بو لی زبان پنجابی بولنا ہم سب کیلئے باعث عزت اور فخر ہونا چاہیئے اور پنجابی زبان میں علم و ادب کے شاہکار خزانوں کو بھی اردو اور انگریزی ادب کی طری یکساں اہمیت دیناچاہیئے ۔ دریں اثناء کمشنر نے گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی اورپنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے ترتیب دیئے پروگراموں کے معیار کو سراہا۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل غلام عباس فراست‘ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر شمسہ گیلانی اور دیگر افسران اورمعززین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔دریں اثناء پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سیبھر کے سرکاری سکولوں، کالجز میں اس سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔طلبا و طالبات، اساتذہ نے پنجابی لباس میں تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ننھے طلبا و طالبات نے رنگ برنگے ملبوسات پہن کر ٹیبلوز پیش کئے ادھر ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے دفتری امور روایتی پنجابی لباس اور پگڑی پہن کرسرانجام دیئے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہبی کلچر ہماری شناخت اس کی ترویج و ترقی ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، نوجوان نسل کودنیا کی قدیم ثقافت، پنجابی صوفیا کی تعلیمات امن و بھائی چارے کی علامات پنجابی زبان سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے ۔