گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ورکرز ویلفیئرگرلز سکول لیبر گلشن کالونی میں پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے زیر سرپرستی پرنسپل میڈم شبانہ کوثر تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں طالبات نے پنجاب کے روائتی لباس زیب تن کرتے ہوئے اور ثقافتی ماڈلز کی نمائش کرکے پرانی یادوں کو تازہ کردیا اور روایات کو زندہ کردیا تقریب کے مہمانان خصوصی سماجی شخصیت حاجی مجید قیصر،صدر انڈسٹریل ورکر ویلفیئر ایسوسی ایشن گوجرانوال زبیر رانجھا ،چیئرمین پنجاب ورکر ویلفیئر ایمپلائز یونین محمد نعیم فاروق کی آمد پر طالبات نے اور سٹاف ممبران نے شاندار استقبال کیاپھول نچھاور کیے اور گلدستے پیش کیے بعد ازاں ثقافتی نمائش کا جائزہ لیا مہمان خصوصی ھاجی مجید قیصر نے طالبات کی بہتریں کاوشوں محنتوں پر انکی حوصلہ افزائی کی اور نقد انعامات دیے جبکہ سکول ہذا کو طالبات کا صاف شفاف ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لیے ڈسپنسر اور یوپی ایس عطیہ کیا منعقدہ تقریب میں سٹاف ممبران ،طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہی ہماری پہچان اور قومی ورثہ ہے ثقافتی روایات کو نہ اپنانے والی قومیں بہت پیچھے رہ جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ شاندار تقریب کا اہتمام کرنے پر خصوصی طور پر پرنسپل شبانہ کوثر اور سٹاف ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
گرلز سکول لیبر گلشن کالونی میں کلچر ڈے پر طالبات نے روائتی لباس زیب تن کئے
Mar 15, 2022