نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) تحصیل بھر میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پنجاب کلچر ڈے انتہائی جوش خروش سے منایا گیا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 نوشہرہ ورکاں، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گرمولہ ورکاں اور اپیکس کالج میں رنگارنگ خصوصی تقریبات ہوئیں جس میں بچوں نے پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے دیہاتی روپ دھارے ڈھول کی تھاپ پر رقص اور ٹیبلو پیش کر کے پنجاب کے کلچر کو اجاگر کیا اس موقع پر ہیڈ مسٹریس سیدہ شگفتہ ترمذی، ہیڈ ماسٹر محمد بشیر مجاہد اور پروفیسر بابر جمیل نے پنجاب کلچر ڈے منانے کے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب کلچر ڈے منانے کا مقصد دم توڑتی پنجابی ثقافت کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہے اور ایسے ایونٹس مسلسل اور باقاعدگی سے ہونے چاہئیں۔
نوشہرہ ورکاں:پنجاب کلچر ڈے جیسے ایونٹس باقاعدگی سے ہونے چاہئیں:شگفتہ ترمذی
Mar 15, 2022