لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے جنرل ریکروٹمنٹ رولز کالعدم قراردینے کی درخواست پر فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔ جسٹس جواد حسن نے درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گذار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا ایف پی ایس سی آرڈینننس کے تحت رولز وفاقی حکومت نے بنانے تھے رولز کی منظوری وفاقی کابینہ کا اختیار تھا سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کورولز بنانے اورمنظوری کا کوئی اختیار نہیں ۔
لاہور ہائیکورٹ ‘ فیڈرل سروس کمیشن کے ریکروٹمنٹ رولز کالعدم قراردینے کی درخواست پر دلائل طلب
Mar 15, 2022