لاہور(نیوز رپورٹر) صدر تحریک انصاف آزادکشمیر و سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں تاریخی اجتما ع سیاسی بے روزگاروں کے خلاف تاریخی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔پی ٹی آئی سے وابستہ تمام کارکن اس اجتماع میں شرکت کیلئے بے چین ہیں، کشمیری عوام کو وزیراعظم عمران خان پر غیر متزلزل اعتماد ہے اور اسلام آباد ڈی چوک اجتماع میں آزادکشمیر کے کونے کونے سے کارکن شریک ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اسلام آباد میں ایک اعلی سطحی میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بین الاقوامی سازش کا حصہ بن کر تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پاکستان کی عوامی توقعات وخواہشات کی حامل حکومت کو ختم نہیں کرسکتی۔